شازیہ منظور کا لائیو شو میں کامیڈین شیری ننھا پرتشدد، ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل

02-24-2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی گلوکارہ شازیہ منظور نےمزاح کرنے پر لائیو شو کے دوران کامیڈین شیری ننھا کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

حال ہی میں شازیہ منظور نے ایک مزاحیہ پروگرام میں شرکت کی جہاں گلوکارہ نے کامیڈین شیری ننھا کو ان کے ساتھ نامناسب انداز میں بات کرنے پر تھپڑ رسید کیا۔شازیہ منظور نے کہا کہ میں نے پچھلی بار بھی ان کی نامناسب جگت کو مزاح کہہ کر عوام کے سامنے پیش کیا تھا لیکن اس بار میں سنجیدہ ہوں، آپ خواتین کے ساتھ اس طرح کی بات کیسے کرسکتے ہیں؟ شو کے میزبان اور دیگر کامیڈین بھی گلوکارہ شازیہ منظور کو پُرسکون کرنے کی کوشش کرتے رہے لیکن اُن کا غصہ کم نہیں ہوا۔شازیہ منظور کے اس رویے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے تبصرے کیے جارہے ہیں۔تاہم بعدازاں شازیہ منظور، شو کے میزبان اور کامیڈین نے بتایا کہ یہ سب ڈرامہ تھا، گلوکارہ نے مذاق میں شیری ننھا پر تشدد کیا تھا۔