پی ایس ایل 9،شائقین کے سٹیڈیم میں بابراعظم کے نعرے،ملتان سلطانز کے اونر بھی لطف اندوز
02-24-2024
(ویب ڈیسک) ملتان سلطانز کے اونر علی ترین نے ہوم گراؤنڈ پر شائقین کرکٹ کی جانب سے بابراعظم کے نعروں لطف اندوز ہونے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
رپورٹ کےمطابق گزشتہ روز ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے ہوم گراؤنڈ پر سلطانز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 رنز سے شکست دیکر پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن میں پہلی کامیابی سمیٹی۔اس میچ میں بابراعظم کی سپورٹ میں فینز کی بڑی تعداد نے اسٹیڈیم کا رخ کیا اور سابق کپتان کے حق میں نعرے لگائے۔ ملتان سلطانز کے اونر علی ترین نے شائقین کی ویڈیو بناتے ہوئے کہا کہ ہوم گراؤنڈ ملتان سلطانز کا لیکن نعرے صرف بابراعظم کے شاندار!۔