پی ایس ایل سیزن 9: کراچی کنگز کا لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

02-24-2024

(لاہور نیوز) ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 9 کے آج کھیلے جانے والے میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کر لیا۔

لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں، دونوں ٹیموں کے درمیان میچ شام 7 بجے شروع ہو گا، ایونٹ میں لاہور قلندرز کو پہلی جیت کی تلاش ہے۔ یاد رہے کہ کراچی کنگز نے ایونٹ میں دو میچز کھیلے ہیں، ایک میں کامیابی اور ایک میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ لاہور قلندرز کی ٹیم نے ٹورنامنٹ میں اب تک تین میچز کھیلے اور تینوں میں ناکامی کا منہ دیکھا۔