ویسٹ انڈین وکٹ کیپر لاہور پہنچ گئے،شائی ہوپ نے قلندرز کو جوائن کرلیا
02-24-2024
(ویب ڈیسک) ویسٹ انڈین وکٹ کیپر بیٹر شائی ہوپ نے لاہور قلندرز کو جوائن کر لیا۔
تفصیلات کےمطابق ویسٹ انڈین وکٹ کیپر بلے باز شائی ہوپ لاہور پہنچ گئے ہیں اور انہوں نے لاہور قلندرز کے سکواڈ کو بھی جوائن کر لیا ہے،شائی ہوپ اس سے قبل بنگلہ دیش پریمئیر لیگ میں مصروف تھے جس کے باعث وہ پاکستان سپر لیگ میں شرکت نہیں کر سکے۔ تاہم ہوپ اب پی ایس ایل کے باقی میچز میں لاہور قلندرز کو مکمل دستیاب ہوں گے،یاد رہے کہ لاہور قلندرز اور کراچی کنگزکے درمیان پی ایس ایل کا ہائی وولیٹج ٹاکرا آج شام سات بجے قذافی سٹیڈیم میں ہوگا۔