گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کی یو اے ای کے قونصل جنرل سے ملاقات
02-24-2024
(لاہور نیوز) گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کی متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنر پنجاب نے یو اے ای کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی کا پاکستان کیلئے ہر مشکل حالات میں ہلال احمر کے ذریعے آگے بڑھ کر مکمل تعاون اور خدمات پر شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر بخیت عتیق الرومیتی نے کہا کہ یو اے ای کے عوام کا دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتا ہے اور متحدہ عرب امارات پاکستان کو کسی مشکل حالات میں تنہا نہیں چھوڑے گا۔ گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے یو اے ای کی جانب سے پاکستانی معیشت کے استحکام کیلئے کئے جانے والے اقدامات کو بھی سراہا۔