جب پشاور زلمی میں وہاب ریاض تھے تو یہ ناقابل شکست ٹیم تھی: عبدالرزاق
02-24-2024
(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ جب پشاور زلمی میں وہاب ریاض شامل تھے تو یہ ناقابل شکست ٹیم تھی۔
اپنے ایک بیان میں سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے کہا پشاور زلمی کی ٹیم ہمیشہ سے مضبوط ٹیم بنائی گئی ہے، ہم رضوان کے ہوتے ہوئے کوئی دوسرا وکٹ کیپر نہیں لا سکتے، رضوان کے متبادل اعظم خان ہو سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے نویں سیزن میں پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کی ٹیموں میں میچ ہوا تھا جس میں پشاور زلمی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو 5 رنز سے شکست دی تھی۔