سائفر،توشہ خانہ کیس : بانی پی ٹی آئی کی دونوں اپیلوں پرہائیکورٹ کا خصوصی بنچ تشکیل
02-24-2024
(لاہور نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر اور توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی دونوں اپیلوں پر خصوصی بنچ تشکیل دے دیا۔
چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل خصوصی بنچ سماعت کرے گا، رجسٹرار ہائیکورٹ نے پیر کو بانی پی ٹی آئی کی اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کردیں۔ سائفر کیس میں شاہ محمود قریشی کی اپیلیں بھی پیر کو سماعت کے لیے مقررکی گئی ہیں جبکہ بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ اپیل پر بھی سماعت پیر کو ہوگی ۔ بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطل کرکے ضمانت پر رہائی کی درخواستیں بھی ساتھ ہی سنی جائیں گی۔