وزیراعلیٰ محسن نقوی نے بھوبتیاں کے قریب پولیس اپارٹمنٹس کا افتتاح کر دیا
02-24-2024
(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے بھوبتیاں کے قریب پولیس اپارٹمنٹس کا افتتاح کر دیا۔
پولیس ملازمین کو 90 فلیٹس الاٹ کر دیئے گئے۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پولیس اپارٹمنٹس کا دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پولیس اپارٹمنٹس کے تعمیراتی معیار کا معائنہ کیا۔انسپکٹر جنرل پولیس نے وزیراعلیٰ کو پولیس اپارٹمنٹس کے حوالے سے بریفنگ دی۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پولیس اپارٹمنٹس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ بھی ایک کافی عرصہ سے تعطل کا شکار منصوبہ تھا،جسے ہماری حکومت نے مکمل کیا، پولیس فورس کو انسپکٹر جنرل ڈاکٹر عثمان انور پر فخر ہونا چا ہیے کیونکہ انہوں نے آپ کیلئے بڑے کام کیے ہیں، 13ماہ میں پولیس ویلفیئر کے لئے بہت کام کیا، پولیس کی رہائش کے مسائل کو حل کرنے کی بھرپور کاوشیں کیں۔