صوبائی دارالحکومت میں تیز دھوپ نکلنے پر رات کو ہونے والی خنکی ختم
02-24-2024
(لاہور نیوز) لاہور میں موسم صاف، تیز دھوپ نکل آئی، سورج کے جلوے دکھانے پر ٹھنڈ غائب ہو گئی۔
شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 23 ڈگری جبکہ کم سے کم 8 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ ہفتے لاہور سمیت بالائی پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے نے انتظامیہ کو بارشوں بارے الرٹ جاری کر دیا، نشیبی علاقوں میں پانی ہرگز کھڑا نہ ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ گزشتہ رات چلنے والی تیز ٹھنڈی ہواؤں کی باعث فضائی آلودگی میں قدرے کمی آ گئی، جس کی اوسط شرح 170 تک ریکارڈ کی گئی۔