سٹیڈیم میں ثنا جاوید کوثانیہ مرزا کی آوازیں لگانے کا معاملہ،اداکارہ مدیحہ رضوی بول اٹھیں
02-23-2024
(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے میچ کے دوران اسٹیڈیم میں ثنا جاویدپر آوازیں کسنے والوں کو اداکارہ مدیحہ رضوی نے آڑے ہاتھوں لے لیا۔
رپورٹ کےمطابق 2 روز قبل اداکارہ ثنا جاوید اسٹیڈیم میں اپنے شوہر کرکٹر شعیب ملک کو سپورٹ کرنے گئیں جہاں ان پر تماشائیوں کی جانب سے آوازیں کسی گئیں۔ثنا جاوید پر تماشائیوں نے شعیب ملک کی سابق اہلیہ ثانیہ مرزا کے نام کی آوازیں کسیں جس پر ثنا جاوید وہاں سے اٹھ کر چلی گئیں جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی۔ تاہم اب اداکارہ مدیحہ رضوی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ثنا جاوید کی ویڈیو شیئر کی اور تماشائیوں کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔ مدیحہ رضوی نے کہا کہ ثنا جاوید پر آوازیں کستے دیکھ کر دکھ ہوا، کسی کی ذاتی زندگی ہے اس طرح عوام میں کسی کا مذاق اڑانا آپ کی اپنی تربیت کو دکھاتا ہے۔ اداکارہ نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح سے آپ اپنے ماں باپ کی جانب سے کی گئی تربیت کو سرعام نیلام کر رہے ہیں، عورت آپ کے آس پاس محفوظ نہیں تو آپ صرف ایک جانورہیں۔ مدیحہ رضوی نے مزید لکھا کہ جس نے بھی ایسا کیا ہے اسے شرم آنی چاہیے۔