احسن خان اور سونم باجوہ کا فوٹو شوٹ،تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
02-23-2024
(ویب ڈیسک )پاکستان کے معروف اداکاراحسن خان اور بھارتی اداکارہ سونم باجوہ کافوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
رپورٹ کےمطابق احسن خان اور سونم باجوہ نے خوبصورت لباس زیب تن کرکے فیشن میگزین اور پاکستانی کلاتھنگ برانڈ کے لیے فوٹوشوٹ کروایا، سوشل میڈیا پر مداحوں نے دونوں کے ایک ساتھ کام کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔اداکار احسن خان اور سونم باجوہ نے یورپی ملک میں فوٹوشوٹ کروایا، دونوں نے بعد ازاں کار میں ویڈیوبنائی جسں میں دونوں ممالک کے فنکاروں نے ایک ساتھ کام کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ سونم باجوہ بھارت کی معروف پنجابی اداکارہ ہیں، وہ اسے قبل متعدد بار پاکستان آنےاورپاکستانی اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کرچکی ہیں۔