آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کی 100 ٹکٹس باقی، فروخت کا آغاز ہوگیا

02-23-2024

(ویب ڈیسک) آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کی باقی ماندہ 100 ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے میگا ایونٹ کے آغاز میں 100 باقی رہ جانیوالی ٹکٹوں سے متعلق اعلان کیا تو شائقین کرکٹ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے دوسرے مرحلے میں باقی ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز 22 فروری سے ہوگیا ہے، یہ تمام ٹکٹس پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر دی جائیں گی۔ قبل ازیں 7 فروری کو آئی سی سی نے شائقین کرکٹ کیلئے اوپن ٹکٹ بیلٹ کے ذریعے ٹکٹوں کے حصول کی درخواستیں وصول کی تھیں تاکہ فینز کو ٹکٹ حاصل کرنے کا مساوی موقع فراہم کیا جاسکے۔واضح رہے کہ پاک بھارت مقابلے کیلئے کم از کم ٹکٹ کی مالیت 175 ڈالر یعنی (49 ہزار 500 روپے سے زائد) جبکہ اسٹینڈرڈ پلس اسٹینڈ کی قیمت 300 ڈالر یعنی (84 ہزار 500 سے زائد) ہوگی، اسی طرح پریمیم اسٹینڈ 400 ڈالر یعنی (1 لاکھ 13 ہزار 200 سے زائد) قمیت پر ٹکٹ فروخت ہوگا۔