شاہین شاہ آفریدی کو غصے سے دیکھنامشکل کام ہے،افتخار احمد
02-23-2024
(ویب ڈیسک)شاہینوں کی ٹیم کے معروف کھلاڑی (چاچا ) افتخار نے کہا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کو غصے سے دیکھنا ایک مشکل کام ہے۔
تفصیلات کےمطابق اپنے ایک بیان میں افتخار احمد کا کہنا تھا کہ دیکھا جائے تولاہور قلندرز کی باولنگ میں قومی ٹیم کی پوری لائن اپ ہی موجود ہے۔ میں یہ سوچ کر آیا تھا کہ جس طرف کی باؤنڈری چھوٹی ہے اسے ٹارگٹ کروں، شروع میں مشکل لگ رہا تھا مگر خوشی ہے کہ جیت گئے، پلیٹ فارم محمد رضوان نے سیٹ کیا۔ انھوں نے کہا کہ فیلڈنگ پر ہماری بہت بات ہوئی، رضوان سے بھی کیچ ڈراپ ہوا جو عام طور پر نہیں ہوتا،ہم تسلیم کرتے ہیں کہ فیلڈنگ اچھی نہیں رہی،ٹائٹل جیتنا ہے تو خامیوں پر قابو پانے کیلیے مزید محنت کرنا ہوگی۔