ریمبو کے والدین کس سے ڈرتےتھے؟اداکار کا انوکھا انکشاف
02-23-2024
(ویب ڈیسک)پاکستان کے معروف اداکارافضال خان عرف ریمبو نے انکشاف کیا ہے کہ میرےمرحوم والدین میری اہلیہ سے بہت ڈرتے تھے۔
تفصیلات کےمطابق اپنے ایک انٹرویو میں ریمبو کا اپنی اور اہلیہ صاحبہ کی ماضی کی یادیں بتاتے ہوئے کہناتھا کہ جب میرا اور صاحبہ کا رشتہ پکا ہوگیا تھا تو میرے والدین صاحبہ کو بہو بنانے سے بہت ڈر رہے تھے کیونکہ صاحبہ اونچے خاندان کی معروف اداکارہ تھیں جبکہ میرے والدین سادہ تھے، میرے خاندان کا دور دور تک شوبز انڈسٹری سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ اداکار نے کہا کہ میرے والدین کی طرح، میں بھی ڈرتا تھا کہ صاحبہ میری فیملی کے ساتھ رہ سکے گی یا نہیں؟ کیونکہ صاحبہ تو جوتے تک خود نہیں پہنتی تھی، شادی سے پہلے جب وہ باہر جاتی تھیں تو اُن کے ساتھ اُن کا منیجر، سکیورٹی گارڈ، ڈرائیور اور ایک خاتون ہوتی تھیں۔ اُنہوں نے کہا کہ جب ہماری شادی ہوئی تو صاحبہ کو دیکھ کر میرے والدین کا ڈر ختم ہوگیا تھا، صاحبہ نے ظاہر ہی نہیں ہونے دیا تھا کہ وہ اتنے اونچے خاندان سے آئی ہیں۔اداکار نے مزید کہا کہ صاحبہ کا اخلاق دیکھ کر آج میرے خاندان والے کہتے ہیں کہ تمہیں بہت اچھی بیوی ملی ہے، ہم تمہارے لیے اتنی اچھی بیوی نہیں ڈھونڈ سکتے تھے۔