الیکشن کمیشن کا اجلاس، سنی اتحاد کونسل کیلئے مخصوص نشستوں کے کوٹے کا فیصلہ نہ ہو سکا

02-23-2024

(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا، سنی اتحاد کونسل کی جانب سے مخصوص نشستوں کا کوٹہ دینے کا فیصلہ نہ ہو سکا۔

سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستوں کے معاملے پر الیکشن کمیشن کا اجلاس پیر 26 فروری کو دوبارہ طلب کر لیا گیا، چیف الیکشن کمشنر کے زیر صدارت اجلاس میں سنی اتحاد کونسل کی درخواست کا جائزہ لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں دینے یا نہ دینے سے متعلق حتمی فیصلہ پیر کو کرے گا، لاء ونگ سنی اتحاد کونسل کو نشستوں کے معاملے پر قانونی رائے بھی دے گا۔