نواز شریف کی حلف لینے والے ن لیگی ممبران اسمبلی کو مبارکباد

02-23-2024

(لاہور نیوز) مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے حلف لینے والے ن لیگی ممبران پنجاب اسمبلی کو مبارکباد دی ہے۔

نواز شریف نے مریم نواز شریف اور دیگر ممبران اسمبلی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کی خدمت ہی ن لیگ کا ویژن ہے، اسی ویژن کے تحت بھرپور کام کرنے ہیں۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ مریم نواز شریف ایک اچھی اور قابل وزیراعلیٰ ثابت ہوں گی، سب نے مل کر ایک دوسرے کے بازو بن کر کام کرنا ہے۔