سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کا 9 کروڑ روپے سے زائد بجٹ واپس لے لیا گیا

02-23-2024

(ویب ڈیسک) محکمہ خزانہ پنجاب نے چار ماہ کے اخراجات کے لئے منظور شدہ فنڈ واپس لے لیا۔

بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں 29 فروری تک چار ماہ کے لئے بجٹ منظور کیا گیا، صوبائی محکموں کو آگاہ کئے بغیر ہی بجٹ واپس لے لیا گیا، محکمہ ہاؤسنگ ، سکول ایجوکیشن، مواصلات و تعمیرات کا دیا گیا فنڈ واپس لے لیا۔ حکام کے مطابق بجٹ واپس لینے سے متعدد پراجیکٹس کی کلیئرنس بھی رک گئی ہے جبکہ محکمہ خزانہ پنجاب کے حکام کا کہنا ہے کہ آن لائن بجٹ اب نئے اخراجات کی منظوری کے ساتھ جاری کیا جائے گا۔ دوسری جانب محکمہ خزانہ نے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کا بجٹ بھی واپس لے لیا ہے، بتایا گیا ہے کہ محکمہ خزانہ نے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کا ڈویلپمنٹ اور نان ڈویلپمنٹ بجٹ واپس لیا، سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے نان ڈویلپمنٹ بجٹ واپس لینے سے ڈیلی ویجز ملازمین کی تنخواہیں ادا نہیں ہو سکیں گی۔