حکومت سنبھالنے کے بعد عوام کو ڈلیور کرنا ہو گا: شافع حسین

02-23-2024

(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری شافع حسین نے کہا ہے کہ حکومت سنبھالنے کے بعد عوام کو ڈلیور کرنا ہو گا۔

پنجاب اسمبلی کے احاطے میں مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری شافع حسین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپیکر پنجاب اسمبلی باہر رہنے والے ممبران کو اندر آنے کی اجازت دے رہے ہیں، سپیکر پنجاب اسمبلی  کے  حوالے سے ملک احمد خان کے نام کا فیصلہ آج شام تک فائنل ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی وزارت ہو اس کی کارکردگی کا باقاعدہ جائزہ لیا جائے گا، ملک میں مخدوش معاشی صورتحال ہے اب عوام کو ڈلیور کرنا ہو گا۔ شافع حسین کا مزید کہنا تھا کہ نجکاری کا عمل تیز ہونا چاہئے اور ادارے بیچ کر آئی ایم ایف کا قرضہ اتارنا چاہئے، مہنگائی کنٹرول کرنے کے لئے پرائس کنٹرول کمیٹیاں فعال کرنا ہوں گی۔