کنزہ ہاشمی کی رنگین ساڑھی میں دلکش اداؤں پر مداح مر مٹے
02-23-2024
(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ کنزہ ہاشمی کی رنگین ساڑھی میں دلکش اداؤں پر مداح مر مٹے۔
حال ہی میں اداکارہ کنزہ ہاشمی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اداکارہ حسین ساڑھی میں قاتلانہ ادائیں دیتی نظر آرہی ہیں۔ مذکورہ ویڈیو میں کنزہ ہاشمی نے نامور پاکستانی فیشن ڈیزائنر کی تیار کردہ ساڑھی زیب تن کررکھی ہےجسے دیکھ کر فیشن کے متوالوں کی نظریں اداکارہ کے لُک پر ہی جم گئیں۔ اس ساڑھی میں کوئی ایک رنگ نہیں بلکہ تمام شوخ رنگ نظر آرہے ہیں جو حسین پرنٹ کے ساتھ کنزہ کے حسن کو چار چاند لگا رہے ہیں۔ کنزہ ہاشمی نے اپنے لُک کو مکمل کرنے کیلئے کانوں میں گولڈن بُندے پہنے ہیں جبکہ زلفوں کو آڑی مانگ پر کھول کر مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا رہی ہیں۔ اداکارہ کی اس پوسٹ پر مداحوں کی ایک بڑی تعداد کنزہ کے حسن اور لباس کی تعریف کرتی نظر آرہی ہے۔