امیر بالاج ٹیپو قتل کیس، گوگی بٹ کا بہنوئی خواجہ ندیم وائیں گرفتار
02-23-2024
(لاہور نیوز) امیر بالاج ٹیپو کے قتل کیس میں نامزد مفرور ملزم گوگی بٹ کے بہنوئی خواجہ ندیم وائیں کو گرفتار کر لیا گیا۔
لاہور پولیس نے ٹارگٹ کلنگ کا شکار ہونے والے امیر بالاج ٹیپو کے قتل میں ملوث گوگی بٹ کی گرفتاری کیلئے کوششیں تیز کر دیں ہیں جبکہ گزشتہ رات ملزم کے بہنوئی خواجہ ندیم وائیں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق خواجہ ندیم وائیں کو انویسٹی گیشن پولیس نے رائل پارک سے گرفتار کیا، حکام کے مطابق اس سے قبل وسیم وائیں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔