مریم اورنگزیب پنجاب میں مریم نواز کی معاونت کریں گی

02-23-2024

(ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب کو رکن پنجاب اسمبلی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مریم اورنگزیب کو رکن پنجاب اسمبلی بنانے کا فیصلہ پارٹی قائد نواز شریف اور پارٹی صدر شہباز شریف نے مشاورت سے کیا ہے۔ مریم اورنگزیب آج پنجاب اسمبلی کی رکن کے طورپر حلف اٹھائیں گی اور پنجاب میں وزیراعلیٰ مریم نواز کی معاونت کریں گی۔ واضح رہے کہ مریم اورنگزیب دو بار رکن قومی اسمبلی اور دو بار وفاقی وزیراطلاعات رہ چکی ہیں، مریم اورنگزیب پہلی بار پنجاب اسمبلی کی رکن کے طورپر حلف اٹھائیں گی۔