ملک انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا،سب کو مل کربیٹھنا ہوگا: شہبازشریف
02-23-2024
(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے کہا ہے کہ ملک کسی صورت انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا، پاکستان کیلئے سب کو مل کر بیٹھنا ہوگا۔
ایک بیان میں سابق وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ ملک کو درپیش بحرانوں سے نکالنے کیلئے سب کو اپنا فعال کردارادا کرنا ہوگا، ملک کو ترقی اور عوام کو ریلیف دینے کیلئے شب و روز کاوشیں کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پوری تندہی ،محنت اورایمانداری سے عوام کی خدمت کریں گے، نوازشریف کی قائدانہ قیادت میں ملک کو بحرانوں سے نکالیں گے۔