پی ایس ایل 9: آج ملتان سلطانز اور پشاور زلمی میں جوڑ پڑے گا
02-23-2024
(لاہور نیوز) ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 9 میں آج ایک میچ کھیلا جائے گا، سلطانز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں آج مدمقابل ہوں گی۔
ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، دونوں ٹیموں کے درمیان میچ شام 7 بجے شروع ہو گا۔ یاد رہے کہ ملتان سلطانز نے ایونٹ میں تین میچز کھیلے ہیں اور تینوں میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ پشاور زلمی کی ٹیم نے ٹورنامنٹ میں دو میچز کھیلے ہیں اور دونوں میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔