محسن نقوی سے گورنر سندھ کی ملاقات، چیئرمین پی سی بی منتخب ہونے پر مبارکباد

02-23-2024

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ملاقات کی اور چیئرمین پی سی بی منتخب ہونے پر انہیں مبارکباد دی۔

گورنر سندھ نے پنجاب کے عوام کی فلاح وبہبود کے منصوبوں کو ریکارڈ مدت میں مکمل کرنے پر وزیراعلیٰ محسن نقوی کی کارکردگی کو سراہا، وزیراعلیٰ محسن نقوی نے گورنر سندھ کو پی ایس ایل میچ دیکھنے کی دعوت دی، فاروق ستار اورمصطفی کمال بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات کےد وران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ  پنجاب میں پوری ٹیم نے دن رات کام کیا،13ماہ میں عوام کی خدمت کرنے کی پوری کوشش کی،انشاء اللہ پاکستان ترقی کی منازل طے کرے گا،ملک کا مستقبل تابناک ہے۔