این اے 128 سے عون چودھری کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری

02-23-2024

(لاہور نیوز) الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 128 سے عون چودھری کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق عون چودھری این اے 128 سے کامیاب ہوئے ہیں جبکہ پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 68 گوجرانوالہ سے محمد ارقم خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کیا گیا ہے۔ اس سے قبل 8 فروری کے بعد انتخابات کے اگلے ہی روز لاہور ہائیکورٹ نے این اے 128 میں نتائج سے متعلق فارم 47 پر عمل درآمد روک دیا تھا۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 128 لاہور سے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سلمان اکرم راجا نے انتخابی نتائج کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔