مریم نواز آئرن لیڈی، ہم نےانہیں کامیاب کرانا ہے: حنا پرویز بٹ

02-23-2024

(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ مریم نواز آئرن لیڈی ہیں ہم سب نے مل کر اپنی لیڈر کو کامیاب کرانا ہے۔

پنجاب اسمبلی آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ مریم نواز پہلی خاتون وزیراعلیٰ بننے جارہی ہیں، مریم نواز نے خواتین اور یوتھ کیلئے پروگرامز کا اعلان کیا ہے، انہوں نے بہترین رمضان پیکیج بنایا ہے، مجھے میڈم سی ایم کہنا بہت اچھا لگتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مریم نوازکی قیادت میں پنجاب کی گورننس بہت بہتر ہوگی، آئندہ تین سےچار سالوں میں پنجاب ماڈل صوبہ بنے گا۔