مریم نواز دو تہائی اکثریت سے وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوں گی، عظمیٰ بخاری
02-23-2024
(لاہور نیوز) رہنما پاکستان مسلم لیگ ن عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز دوتہائی اکثریت سے وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوں گی۔
پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ مریم نواز پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ پنجاب ہوں گی، مسلم لیگ ن صرف خاتون کو بااختیار بنانے کی بات نہیں کرتی، جس خاتون میں آگے بڑھنے کی صلاحیت ہوتی ہے اس کو موقع فراہم کرتی ہے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ کھڑی ہوئیں، انہوں نے ظالم کے سامنے کلمہ حق بیان کیا، مریم اپنی قابلیت پر دو تہائی اکثریت کیساتھ پنجاب اسمبلی سے وزیراعلیٰ منتخب ہوں گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز منتخب ہونے کے بعد اپنی پہلی تقریر کریں گی اور آگے کے لائحہ عمل کے بارے آگاہ کریں گی، کابینہ بہت بڑی نہیں ہوگی، مریم نواز کا سادہ سا روڈ میپ ہے، آپ گورننس کا ایک اچھا روڈ میپ دیکھیں گے۔