ایشین سنوکر چیمپئن شپ: پاکستانی کیوئسٹ اویس منیر فائنل میں پہنچ گئے

02-22-2024

(ویب ڈیسک) قومی کیوئسٹ اویس اللہ منیر ایشین سنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے۔

قطر کے شہر دوحہ میں ہونیوالی ایشین سنوکر چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں قومی کیوئسٹ اویس اللہ منیر نے ایرانی کیوئسٹ کو شکست دیکر فائنل تک رسائی حاصل کر لی۔ راؤنڈ آف 16 میں اویس منیر نے بھارت کے سابق عالمی چیمپئن پنکج ایڈوانی کو 2-4 سے شکست دی تھی۔