بلائنڈ کرکٹ سیریز: پہلے میچ میں پاکستان نے بھارت کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

02-22-2024

(ویب ڈیسک) بلائنڈ کرکٹ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے بھارت کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

متحدہ عرب امارات میں کھیلی جانیوالی بلائنڈ کرکٹ سیریز کے پہلے میچ میں بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 212 رنز بنائے۔ پاکستان نے 213 رنز کا ہدف 19.2 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ، نائب کپتان بدر منیر نے 63 گیندوں پر 129 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ کپتان نثار علی نے 18 رنز بنائے۔