نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی الوداعی ملاقات
02-22-2024
(ویب ڈیسک) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی نے الوادعی ملاقات کی۔
ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیراعظم کی قیادت میں ملک میں معاشی استحکام کیلئے اٹھائے گئے حکومتی اقدامات پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی اس قلیل مدت میں پنجاب کے ہر شعبے بالخصوص صحت، تعلیم اور مواصلاتی ڈھانچے کی ترقی کیلئے اقدامات کی تعریف کی۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے بھی نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کے اعزاز میں الوداعی ظہرانہ دیا، سندھ ہاؤس اسلام آباد میں دیئے گئے ظہرانہ میں متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر رہنماؤں سید مصطفیٰ کمال، ڈاکٹر فاروق ستار اور دیگر نے بھی شرکت کی۔