روپیہ مستحکم، انٹربینک میں ڈالر سستا ہو گیا

02-22-2024

(ویب ڈیسک) انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سستا ہو گیا۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 17 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 33 پیسے پر بند ہوا ہے۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں 20 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 282 روپے 30 پیسے پر فروخت ہو رہا ہے۔