پی ایس ایل 9: گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دیدی

02-22-2024

(لاہور نیوز) پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے آٹھویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دیدی۔

لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ہونیوالے پی ایس ایل سیزن 9 کے آٹھویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 138 رنز بنائے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 139 رنز کا ہدف سنسنی خیز مقابلے کے بعد 19 ویں اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ قبل ازیں اسلام آباد کی جانب سے آغا سلمان نے 33 رنز بنائے، ایلیکس ہیلز نے 21، فہیم اشرف اور کولن مونرو نے 20 ، 20 جبکہ جارڈن نے 19 رنز بنائے، عماد وسیم 9 ، کپتان شاداب خان 2 اور اعظم خان ایک رن بنا سکے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ابرار احمد اور محمد وسیم نے 3 ، 3، عقیل حسین نے 2 جبکہ محمد حسنین نے 1 وکٹ حاصل کی۔