انتخابات میں مبینہ دھاندلی: بانی پی ٹی آئی کا آئی ایم ایف کو خط لکھنے کا فیصلہ
02-22-2024
(ویب ڈیسک) بانی پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے خلاف آئی ایم ایف کو خط لکھنے کا فیصلہ کر لیا۔
پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر گوہر علی خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی پارلیمنٹ کا حصہ بنے گی اور اپنا کردار ادا کرے گی، پی ٹی آئی کا ہر قدم معیشت کی بہتری کے لئے ہو گا، مجھے بانی پی ٹی آئی سے ملنے نہیں دیا گیا، جو 6 لوگ پہلے سے گئے ہیں ان کے علاوہ کسی کو ملنے کی اجازت نہیں ہے۔ علی ظفر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی میں جانے سے پہلے بانی پی ٹی آئی کی ہدایات ضروری ہیں، بانی پی ٹی آئی کو افسوس ہوا عدالتی حکم کے باوجود پی ٹی آئی رہنماؤں کو ملنے نہ دیا گیا، الیکشن میں پری پول اور پوسٹ پول دھاندلی ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوامی مینڈیٹ رات کے اندھیرے میں چوری کیا گیا، بانی پی ٹی آئی آج آئی ایم ایف کے نام خط جاری کریں گے، خط میں دھاندلی والے تمام حلقوں کے آڈٹ کا کہا جائے گا، جس ملک میں جمہوریت نہیں وہاں عالمی اداروں کو کام نہیں کرنا چاہئے۔