کرکٹ میں بابراعظم اور روہت شرما آئیڈیل ہیں: خواجہ نافع
02-22-2024
(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بلے باز خواجہ نافع نے کہا ہے کہ کرکٹ میں بابراعظم اور روہت شرما میرے آئیڈیل ہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو میں خواجہ نافع کا کہنا تھا کہ میں نے جب سے کرکٹ کھیلنا شروع کی ہے روہت شرما اور بابر اعظم کو فالو کیا ہے، روہت شرما سب باؤلرز کو سافٹ ہینڈ سے چھکے مارتے ہیں جبکہ بابر اعظم کو جب بھی ٹی وی پر دیکھا ہے وہ رنز کے ریکارڈ ہی قائم کر رہے ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی شاٹس اور اعتماد کے لیے 10 سال محنت کی ہے، مجھے دوست نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ بنا کر اپنی شاٹس اپ لوڈ کرنے کا مشورہ دیا تھا، میں نے کوچ سے اجازت لے کر اپنی ویڈیو اپ لوڈ کرنا شروع کیں اور یہی ویڈیو میری شہرت کا باعث بنیں۔