دبئی : سہ ملکی بلائنڈ کرکٹ سیریز پاک، بھارت سیریز میں تبدیل

02-22-2024

(ویب ڈیسک) دبئی میں شیڈول سہ ملکی بلائنڈ ٹی 20 کرکٹ سیریز پاک، بھارت سیریز میں تبدیل ہوگئی۔

سہ ملکی بلائنڈ ٹی 20 کرکٹ سیریز کے لئے تاخیر سے این او سی ملنے کے باعث سری لنکا کی ٹیم ایونٹ سے آؤٹ ہوگئی جس کے بعد سیریز پاکستان اور بھارت کے مقابلوں میں تبدیل ہوگئی ہے۔ آرگنائزنگ کمیٹی نے سری لنکن بلائنڈ  کرکٹ ٹیم کی فلائٹ مس ہونے پر اب پاک، بھارت کرکٹ سیریز منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ آج دبئی میں کھیلا جارہا ہے  جبکہ دوسرا میچ 23 فروری اور تیسرا میچ 25 فروری کو کھیلا جائے گا۔ چیئرمین انڈین بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ سہ ملکی سیریز کو پاک بھارت مقابلوں میں تبدیل کرنے کا فیصلہ مشاورت سے ہوا، سری لنکا کے نہ آنے پر افسوس ہے۔