نئی حکومت کے باوجود ملکی حالات خراب ہوں گے: فواد چودھری
02-22-2024
(ویب ڈیسک) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ نئی حکومت کے باوجود ملکی حالات خراب ہوں گے، بہتری نہیں آئے گی۔
راولپنڈی کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان کی عوام ایک طرف کھڑی ہے اور حکومت دوسری جانب کھڑی ہے۔ صحافی نے سوال کیا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی حکومت بنانے جا رہی ہے؟ جس پر فواد چودھری نے جواب دیا کہ یہ چوں چوں کا مربہ اور پی ڈی ایم ٹو ہے۔ فواد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 12 مارچ تک توسیع دوسری جانب عدالت نے فواد چودھری کے جوڈیشل ریمانڈ میں 12 مارچ تک توسیع کر دی۔ جج کے رخصت پر ہونے کے باعث کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی گئی، فواد چودھری پر ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی کا الزام ہے۔