سرکاری سکولوں میں سینکڑوں سائنس لیبز بند ، میٹرک کے طلباء پریکٹیکلز نہ کر سکے

02-22-2024

(ویب ڈیسک)میٹرک کے سالانہ امتحانات سر پر آگئے،طلباء و طالبات فزکس، کیمسٹری، بیالوجی کے پریکٹیکل نہ کر سکے۔

لاہور کے سرکاری سکولوں میں آلات و سامان نہ ہونے کے باعث سینکڑوں سائنس لیبز بند پڑی ہیں جس کےباعث سائنس مضامین کے پریکٹیکل میں طلباء کے گریڈ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ لاہور کے سرکاری سکولوں میں سینکڑوں سائنس لیبز بند پڑی ہیں۔عرصہ دراز سے سائنس لیبز میں پریکٹیکل کا سامان مکمل نہیں ہے۔سائنس مضامین کے پریکٹیکل نہ ہونے کی وجہ سے طلباء کے گریڈ متاثر ہونگے۔ صدر پنجاب ٹیچرز یونین کاشف شہزاد چوہدری کا کہنا ہے کہ سرکاری سکولوں میں پریکٹیکل کروائے جارہے ہیں۔ کاشف شہزاد چودھری نے بتایا کہ فنڈز کی کمی کی وجہ سے مشکلات ہیں،آلات کی کمی کے باوجود اساتذہ پریکٹیکل کروا رہے ہیں، محکمہ سکول ایجوکیشن کو چاہیے کہ پریکٹیکل کے لئے الگ فنڈز مختص کرے۔