مومنہ اقبال شاعر بن گئیں، ویڈیو وائرل

02-22-2024

(ویب ڈیسک) شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ مومنہ اقبال کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ مومنہ اقبال نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں سمارٹ فون تھامے خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔ اداکارہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں شعر لکھا جس کے بول کچھ یوں ہیں۔ ’وہ اپنی زلفوں سے دن میں راتیں کرتی ہے، اس کی آنکھیں تاعمر کے وعدے کرتی ہیں۔‘ ’ہوائیں جھومتی ہیں اسے چھو کے لیکن، وہ بس مسکرا کر برساتیں کرتی ہے‘ مومنہ اقبال نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔ اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔ انہوں نے اس سے قبل بھی تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔ واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل ’احسان فراموش‘ میں مومنہ اقبال نے ’فلک‘ کا منفی کردار نبھایا تھا۔ ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں ہمایوں اشرف، مشال خان، سلمان سعید، دانیہ انور، عتیقہ اوڈھو، حمیرا اصغر، ظفر محمود، صدف احسن، جاوید اقبال، روحی غزل ودیگر شامل تھے۔