وسیم اکرم شاداب خان کی بیٹنگ پوزیشن سے ناخوش
02-22-2024
(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کی بیٹنگ پوزیشن پر عدم اطمینان کا اظہار کردیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے لاہور قلندرز کے خلاف 41 گیندوں پر 74 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی تھی لیکن ملتان سلطانز کے خلاف وہ ساتویں نمبر پر بیٹنگ کیلئے آئے، یہ وجہ مجھے سمجھ نہیں آئی۔ مقامی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکر نے مینجمنٹ پر سوال اٹھایا کہ جب آپ کا کپتان فارم میں ہے اور گزشتہ میچ میں میچ وننگ اننگز کھیلی ہے تو انہیں تین یا چار پر بیٹنگ کیلئے کیوں نہیں بھیجا گیا؟۔ شاداب خان نے میچ کے اختتام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ وکٹ تھوڑی مشکل تھی جس کی وجہ سے میں مناسب بلے باز بھیجنا چاہتا تھا، مجھے لگتا ہے کہ زبان کی رکاوٹ تھی کیونکہ اگر ایسا ہے تو اسکا مطلب یہ ہوا پچ آسان ہوگی تو وہ جلد بیٹنگ کیلئے آئیں گے اور مشکل ہوگی تو کسی اور کو بھیجا جائے گا۔ واضح رہے کہ ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر پاکستان سپر لیگ میں مسلسل دوسری فتح حاصل کی تھی۔