وزیراعلیٰ کا لودھراں ٹریفک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

02-22-2024

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لودھراں کے علاقے دنیا پور کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا اور  زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ محسن نقوی نے انتظامی افسران کو زخمیوں کی مکمل دیکھ بھال کی ہدایت اور غفلت کے ذمہ دار ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی کا بھی حکم دیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ شب  بستی ملوک روڈ پر 69 موڑ کے قریب خوفناک حادثہ پیش آیا جہاں بستی ملوک سے دنیا پور جانے والی مسافر ہائی ایس ویگن ٹرالر سے ٹکرا گئی، حادثے میں ویگن میں سوار 4 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہوگئے تھے۔