ایشین سنوکر چیمپئن شپ: پاکستان کے اویس اللہ نے سابق بھارتی عالمی چیمپئن کو اپ سیٹ شکست دیدی

02-22-2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کے اویس اللہ منیر نے ایشین سنوکر چیمپئن شپ میں زبردست اپ سیٹ کردیا۔

موصول اطلاعات کے مطابق قطر کے شہر دوحا میں جاری چیمپئن شپ کے پری کوارٹر فائنل میں اویس اللہ منیر نے پنکج ایڈوانی کو حیرت انگیز طور پر 2-4 سے ہرا دیا۔ قومی کیوئسٹ نے صف اوّل کے انٹرنیشنل کھلاڑی اور سابق عالمی چیمپئن بھارت کے پنکج ایڈوانی کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں قدم رکھ دیا۔ دوسرے پاکستانی کھلاڑی محمد نسیم اختر بھی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے، سابق عالمی جونیئر چیمپئن نے ہانگ کانگ کے چاؤ ہون مان کو 3-4 سے زیر کیا۔ محمد نسیم اختر نے ایشین سنوکر چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔