آئی جی پنجاب پولیس کی ملتان سٹیڈیم آمد، ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کا میچ دیکھا
02-21-2024
(ویب ڈیسک) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ملتان سٹیڈیم میں ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کا میچ دیکھا۔
ریجنل پولیس آفیسر اور سی پی ملتان بھی آئی جی پنجاب کے ساتھ سٹیڈیم میں موجود تھے، شائقین کرکٹ نے آئی جی پنجاب کو اپنے درمیان پا کر محبت کا اظہار کیا۔ شائقین کرکٹ نے آئی جی پنجاب اور پنجاب پولیس کے حق میں نعرے لگائے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ہاتھ ہلا کر نعروں کا جواب دیا۔ ملتان سٹیڈیم میں ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 9 کا ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کا میچ دیکھنے آئے شائقین کرکٹ نے آئی جی پنجاب کے ساتھ سیلفیاں بھی بنائیں۔