پیپلزپارٹی کا آئینی عہدوں کے لئے ناموں پر غور شروع

02-21-2024

(ویب ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی نے آئینی عہدوں کے لئے ناموں پر غور شروع کر دیا۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی اس بار قیادت کے اہم ارکان کو عہدے دے گی، پیپلزپارٹی ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کے لئے شازیہ مری کے نام پر غور کر رہی ہے، فیصل کریم کنڈی کا بطور گورنر خیبرپختونخوا پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ گورنر پنجاب کے لئے مخدوم سید احمد محمود ہارٹ فیورٹ قرار دیئے گئے ہیں۔