19 ویں چولستان جیپ ریلی کا میلہ سج گیا، کل کوالیفائی راؤنڈ ہو گا

02-21-2024

(ویب ڈیسک) 19 ویں چولستان جیپ ریلی کے میگا ایونٹ کیلئے گاڑیوں کی رجسٹریشن مکمل ہونے کے بعد کل کوالیفائی راؤنڈ ہو گا۔

ایونٹ منیجر نعمان کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل صبح شروع ہوا جو رات گئے تک جاری رہا، رجسٹریشن کے ساتھ ساتھ گاڑیوں کا تکنیکی معائنہ بھی کیا گیا جو گاڑیاں فٹنس کے معیار پر پوری اترتی تھیں ان کی ہی رجسٹریشن کی گئی۔ ایونٹ منیجر نعمان کا مزید کہنا تھا کہ کل صبح 9 بجے تمام رجسٹرڈ شدہ گاڑیوں کا کوالیفائی راؤنڈ ہو گا، 23 فروری کو پریپئرڈ گاڑیوں کی ریس کا پہلا راؤنڈ ہو گا۔