سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان، ایس ای 100 انڈیکس 60464.24 پوائنٹس پر بند
02-21-2024
(ویب ڈیسک) سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز سے ہی تیزی دیکھی گئی، ایس ای 100 انڈیکس 4.49 پوائنٹس کے اضافے سے 60464.24 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
حکومت سازی کیلئے مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے درمیان معاہدہ طے پانے پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 1075پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں 100 انڈیکس بڑھ کر 61539 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ امریکی کمپنی کی پاکستان میں نمک کی کان کنی کے شعبے میں 200 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری معاہدے، لسٹڈ کمپنیوں کے متوقع اچھے نتائج اور پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں مزید بہتری کا قوی امکان ہے۔