ن لیگ اور ایم کیو ایم کا ملکی استحکام کیلئے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

02-21-2024

(ویب ڈیسک) ایم کیو ایم پاکستان اور مسلم لیگ ن کے مذاکرات کا دوسرا دور آج اسلام آباد میں ہوا۔

ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق دونوں جماعتوں نے سیاسی، جمہوری اور معاشی استحکام کیلئے تعاون کاعمل جاری رکھنے پر اتفاق کیا، وسائل، اختیارات اور اقتدار کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانے کی بنیاد پر حکومت سازی کا سلسلہ آگے بڑھایا جائے گا۔ ترجمان کے مطابق سندھ کے شہری علاقے کے حقوق کے تحفظ کیلئے مل کر آگے بڑھا جائے گا، دونوں جانب سے حکومت سازی کے سلسلے کو آگے بڑھانے کیلئے وفود کی مزید ملاقاتیں متوقع ہیں۔