بابر اعظم نے ٹی 20 فارمیٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

02-21-2024

(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق اور پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے ٹی 20 فارمیٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔

پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم ٹی20 فارمیٹ میں سب سے کم اننگز میں 10 ہزار رنز بنانے والے کم عمر ترین کرکٹر بن گئے۔ بابراعظم نے یہ اعزاز صرف 271 اننگز کھیل کر حاصل کیا، اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے کرس گیل نے یہ کارنامہ 285 اننگز میں سرانجام دیا تھا۔ اس فہرست میں بھارت کے ویرات کوہلی 299 اننگز کیساتھ تیسرے، ڈیوڈ وارنر 303 اننگز کے ساتھ چوتھے جبکہ آسٹریلیا کے ایرون فنچ 327 اننگز میں یہ اعزاز حاصل کرکے پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔