بھارتی اداکارہ نے پاکستانی اداکار فیروز خان کو ’سپر کیوٹ‘ قرار دیدیا

02-21-2024

(ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ گیتھیکا تیواری نے پاکستانی اداکار فیروز خان کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی ہے۔

انسٹاگرام کی سٹوری پر پاکستانی اداکار کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرکے انڈین اداکارہ نے فیروز خان کو ’سپر کیوٹ‘ قرار دیا ہے۔ گیتھیکا تیواری اور فیروز خان ایک فلم میں ساتھ کام کررہے ہیں اور دونوں کی متعدد تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بنی ہیں البتہ فلم کے حوالے سے تفصیلات ابھی تک سامنے نہیں آئی ہیں۔