9 مئی مقدمات: نامزد وزیراعلیٰ پنجاب اسلم اقبال کی پشاور ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر

02-21-2024

(لاہور نیوز/ویب ڈیسک ) پی ٹی آئی کے پنجاب سے نامزد وزیر اعلیٰ اسلم اقبال نے 9 مئی سے متعلق مقدمات میں پشاور ہائی کورٹ میں رٹ دائر کردی۔

پی ٹی آئی پنجاب کے نامزد وزیر اعلیٰ میاں اسلم اقبال پشاور ہائیکورٹ پہنچ گئے ، وکیل کی جانب سے دائر درخواست پر آج ہی سماعت کرنے کی استدعا کی گئی ہے، میاں اسلم پنجاب میں مختلف مقدمات میں مطلوب ہیں۔ اسلم اقبال کے وکیل کاکہنا ہے کہ راہداری ضمانت حاصل کرنے کے بعد متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونگے ۔