19ویں چولستان جیپ ریلی کا باقاعدہ آغاز

02-21-2024

(لاہور نیوز) 19ویں چولستان جیپ ریلی کا باقاعدہ آغاز ہو گیا، انٹرنیشنل چولستان جیپ ریلی کے موقع پر ٹی ڈی سی پی نے اپنا تھیم سونگ جاری کردیا ۔

دلوش ڈاہر میں جیپ ریلی کے حوالے سے انتظامات مکمل کرلیے گئے ، جیپ ریسرز جیپ ریلی میں حصہ لینے کے لیے پر جوش نظر آرہے ہیں ، آج چولستان میں ٹی ڈی سی پی ریزورٹ پر گاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل ہوگا ۔ ریسرز گاڑیوں کی ٹیکنیکل انسپکشن ہوگی جبکہ ڈرائیورز اور نیویگیٹرز کی کانفرنس اور طبی معائنہ بھی ہوگا، 22 فروری کو دلوش ڈاہر میں جیپ ریسرز کا کوالیفائی راؤنڈ ہوگا۔ 23 فروری کو پریپیئرڈ کیٹیگری ریس کا پہلا راؤنڈ ہوگا جس کا ٹریک دلوش ڈاہر سے جام گڑھ تک رکھا گیا ہے ، 24 فروری کو دلوش ڈاہر سے بجنوٹ تک سٹاک کیٹیگری ریس ہوگی اور کلچرل نائٹ ہوگی۔ 25 فروری کو پریپیئرڈ کیٹیگری کا فائنل راؤنڈ دلوش ڈاہر سے بجنوٹ تک ہوگا، اسی روز ٹرک ریس اور اختتامی تقریب بھی ہوگی۔